Ads Area

پاکستان میں چوری یا گم ہونے والے موبائل فون بند کروانے کا آسان طریقہ

 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن پی ٹی اے کی جانب سے چوری ہونے والے یا گم ہونے والے موبائل کو بند کروانے کا آسان طریقہ متعارف کروا دیا گیا ہے موبائل فون ہمارے لئے ایک لوکر کی طرح ہوتا ہے جس میں ہم اپنی تمام معلومات چیزیں وغیرہ رکھتے ہیں موبائل گم ہونے کی صورت میں سب سے زیادہ پریشانی جو صارفین کو ہوتی ہے وہ یہ ہوتی ہے کہ موبائل میں ان کا قیمتی ڈیٹا ہوتا ہے   

اگر بروقت موبائل کو بند  یا رپورٹ نہ کروایا جائے تو کوئی بھی شخص غلط استعمال کرکے ہمارے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے وہ ہمارے موبائل کا غلط استعمال کر سکتا ہے 




ایسی صورتحال میں ٹیلی کمیونیکیشن پی ٹی اے نے ایسا طریقہ متعارف کروایا ہے جس سے ہم اپنے گھر بیٹھے اپنی شکایات کو درج کروا سکتے ہیں اپنا موبائل بند کروا سکتے ہیں 

دی نیو لاسٹ اینڈ اسٹولن ڈیوائس سسٹم کے تحت صارفین اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں اور بروقت اپنے فون کو بند کروا سکتے ہیں ٹیلی کمیونیکیشن کے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جائیں اور ان ہدایات پر عمل کریں اور جو چیزیں وہ مانگتے ہیں 

وہ آپ سے کچھ بنیادی معلومات پوچھیں گے جیسا کہ موبائل کا نام  فون نمبر شناختی کارڈ نمبر ایڈریس وغیرہ
 اور مزید آپ سے آپ کے گم شدہ فون کی تفصیلات پوچھیں گے آپ کو تمام معلومات صحیح صحیح بتانا ہوگی درخواست درج کروانے کے بعد آپ کو چوبیس گھنٹے کے اندر ایک ریفرنس نمبر دیا جائے گا ریفرنس نمبر ملنے کے بعد آپ کا 24 گھنٹے کے بعد موبائل فون بند کر دیا جائے گا 

اگر آپ کا فون مل جاتا ہے تو آپ اپنی درخواست ان بلاک بھی کروا سکتے ہیں مطلب کے اگر آپ انہیں دوبارہ درخواست دی کہ میرا فون مل گیا ہے تو وہ آپ کا فون بند نہیں کریں گے  اس طریقے پر عمل کرکے آپ اپنے موبائل کو آسانی سے بند کروا سکتے ہیں 



Tags

Post a Comment

5 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad